Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#95 / 500 • Sunan Abu Dawud • Sahih

Sunan Abu Dawud 2385 (Book 14, Hadith 73) — روزہ اور فضائلِ رمضان

حضرت عمر بن خطاب فاروقِ اعظم (رضي الله عنه) • Sahih (Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Isnaad Sahih))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
#95 • Sunan Abu Dawud 2385 (Book 14, Hadith 73)سنن ابی داؤدروزہ اور فضائلِ رمضان
صحیح
کتاب اور حدیث نمبر: Fasting (Kitab Al-Siyam) (Book 14, Hadith 73)
ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Isnaad Sahih)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، ح وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ هَشِشْتُ فَقَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا عَظِيمًا قَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ ‏.‏ قَالَ ‏"‏ أَرَأَيْتَ لَوْ مَضْمَضْتَ مِنَ الْمَاءِ وَأَنْتَ صَائِمٌ ‏"‏ ‏.‏ قَالَ عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ فِي حَدِيثِهِ قُلْتُ لاَ بَأْسَ بِهِ ‏.‏ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَ ‏"‏ فَمَهْ ‏"‏ ‏.‏

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں خوش ہوا تو میں نے بوسہ لیا اور میں روزے سے تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو آج بہت بڑی حرکت کر ڈالی، روزے کی حالت میں بوسہ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلا بتاؤ اگر تم روزے کی حالت میں پانی سے کلی کر لو ( تو کیا ہوا ) ، میں نے کہا: اس میں تو کچھ حرج نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو بس کوئی بات نہیں ۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)روزہ اور فضائلِ رمضان

مرکزی سبق اور پیغام

جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اور روزہ تقویٰ کی ڈھال ہے۔

عملی زندگی میں اطلاق

سحری کی برکت حاصل کریں، روزے میں جھوٹ اور لغو باتوں سے بچیں اور آخری عشرے میں شبِ قدر تلاش کریں۔

اہم شرعی اصطلاحات

صوم (الصوم)

طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک عبادت کی نیت سے کھانے پینے اور خواہشات سے رکنا۔

سحری (السحور)

فجر سے پہلے کا بابرکت کھانا۔

لیلۃ القدر

ہزار مہینوں سے افضل بابرکت رات۔

علمی و فقہی پس منظر

نبی ﷺ نے واضح فرمایا کہ جو شخص روزے میں جھوٹ اور برا عمل نہ چھوڑے، اللہ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی حاجت نہیں۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنه

أمير المؤمنين عمر بن الخطاب الفاروق

حضرت عمر بن خطاب فاروقِ اعظم ('Umar ibn al-Khattab al-Faruq)

خلیفہ دوم امیر المومنین فاروقِ اعظم اور عشرہ مبشرہ میں شامل جلیل القدر صحابی۔ آپ نے اسلام کی بنیادی ترین احادیث جیسے حدیثِ نیت (إنما الأعمال بالنيات) اور حدیثِ جبریل روایت فرمائیں۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sunan Abu Dawud (Sunan Abu Dawud 2385 (Book 14, Hadith 73))
ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Isnaad Sahih)
Al-Albani: SahihMuhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid: SahihShuaib Al Arnaut: SahihZubair Ali Zai: Isnaad Sahih
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: Fasting (Bk. 30, No. 93)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، ح‏.‏ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهْىَ صَائِمَةٌ فَقَالَ ‏"‏ أَصُمْتِ أَمْسِ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا ‏"‏‏.‏ قَالَتْ لاَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَأَفْطِرِي ‏"‏‏.‏ وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ سَمِعَ قَتَادَةَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ أَنَّ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَتْهُ فَأَمَرَهَا فَأَفْطَرَتْ

ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، (دوسری سند) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ان سے ابوایوب نے اور ان سے جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں جمعہ کے دن تشریف لے گئے، ( اتفاق سے ) وہ روزہ سے تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دریافت فرمایا کے کل کے دن بھی تو نے روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا آئندہ کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر روزہ توڑ دو۔ حماد بن جعد نے بیان کیا کہ انہوں نے قتادہ سے سنا، ان سے ابوایوب نے بیان کیا اور ان سے جویریہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور انہوں نے روزہ توڑ دیا۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Fasting (Kitab Al-Siyam) (Bk. 14, No. 110)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، ح وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، - قَالَ حَفْصٌ الْعَتَكِيُّ - عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ فَقَالَ ‏"‏ أَصُمْتِ أَمْسِ ‏"‏ ‏.‏ قَالَتْ لاَ ‏.‏ قَالَ ‏"‏ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا ‏"‏ ‏.‏ قَالَتْ لاَ ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَأَفْطِرِي ‏"‏ ‏.‏

ام المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں جمعہ کے دن تشریف لائے اور وہ روزے سے تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے کل بھی روزہ رکھا تھا؟ کہا: نہیں، فرمایا: کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ بولیں: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر روزہ توڑ دو ۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih Bukhari (1986))
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Fasting (Kitab Al-Siyam) (Bk. 14, No. 121)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، وَسَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، صَاحِبِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ ‏"‏ ‏.‏

ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے تو گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے ۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih Muslim (1164))
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔