Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#349 / 500 • Sunan Abu Dawud • Sahih

Sunan Abu Dawud 2881 (Book 18, Hadith 20) — زکوٰۃ، صدقہ اور انفاق فی سبیل اللہ

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رضي الله عنها) • Sahih (Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
صحیح
کتاب اور حدیث نمبر: Wills (Kitab Al-Wasaya) (Book 18, Hadith 20)
ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً، قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّيَ افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَلَوْلاَ ذَلِكَ لَتَصَدَّقَتْ وَأَعْطَتْ أَفَيُجْزِئُ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ نَعَمْ فَتَصَدَّقِي عَنْهَا ‏"‏ ‏.‏

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری ماں اچانک انتقال کر گئیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ضرور صدقہ کرتیں اور ( اللہ کی راہ میں ) دیتیں، تو کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو یہ انہیں کفایت کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں تو ان کی طرف سے صدقہ کر دو ۱؎ ۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)زکوٰۃ، صدقہ اور انفاق فی سبیل اللہ

مرکزی سبق اور پیغام

صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا، اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور ہر نیکی صدقہ ہے۔

عملی زندگی میں اطلاق

فرض زکوٰۃ بروقت ادا کریں، استطاعت کے مطابق صدقہ کرنے کی عادت ڈالیں اور یتیموں و مساکین کی سرپرستی کریں۔

اہم شرعی اصطلاحات

زکوٰۃ (الزكاة)

اسلام کا تیسرا رکن جو مال کو پاک کرتا ہے۔

صدقہ (الصدقة)

رضائے الٰہی کے لیے مال خرچ کرنا یا کسی کے ساتھ بھلائی کرنا۔

صدقہ جاریہ

ایسا کارِ خیر جس کا ثواب موت کے بعد بھی جاری رہے۔

علمی و فقہی پس منظر

احادیثِ مبارکہ میں مالی انفاق کے ساتھ ساتھ اچھی بات کہنے اور مسکرا کر ملنے کو بھی صدقہ قرار دیا گیا ہے۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنها

أم المؤمنين عائشة بنت أبي بكر الصديق

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ('A'ishah bint Abi Bakr as-Siddiq)

ام المومنین، خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور تاریخِ اسلام کی عظیم ترین فقیہہ، مفسرہ اور محدثہ۔ آپ کے ذریعے امت کو نبی ﷺ کی گھریلو زندگی، عبادات اور اخلاق کا وسیع ذخیرہ ملا۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sunan Abu Dawud (Sunan Abu Dawud 2881 (Book 18, Hadith 20))
ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih)
Al-Albani: SahihMuhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid: SahihShuaib Al Arnaut: SahihZubair Ali Zai: Sahih
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: The Chapters Regarding Zakat (Bk. 8, No. 53)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِالصَّدَقَةِ ‏.‏ فَقَالَتْ زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ أَيُجْزِينِي مِنَ الصَّدَقَةِ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَلَى زَوْجِي وَهُوَ فَقِيرٌ وَبَنِي أَخٍ لِي أَيْتَامٍ وَأَنَا أُنْفِقُ عَلَيْهِمْ هَكَذَا وَهَكَذَا وَعَلَى كُلِّ حَالٍ قَالَ ‏ "‏ نَعَمْ ‏"‏ ‏.‏ قَالَ وَكَانَتْ صَنَاعَ الْيَدَيْنِ ‏.‏

ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صدقہ کا حکم دیا، تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا میری زکاۃ ادا ہو جائے گی اگر میں اپنے شوہر پہ جو محتاج ہیں، اور اپنے بھتیجوں پہ جو یتیم ہیں صدقہ کروں، اور میں ہر حال میں ان پر ایسے اور ایسے خرچ کرتی ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ دست کاری کرتی تھیں ( اور پیسے کماتی تھیں ) ۔

— Maulana Abdul Hakeem Khan Akhtar Shahjahanpuri (Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Fouad Abd al-Baqi (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Obligatory Charity Tax (Zakat) (Bk. 24, No. 69)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، ��َنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏{‏عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،‏}‏ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِيَ أَجْرٌ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى بَنِي أَبِي سَلَمَةَ إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ‏.‏ فَقَالَ ‏ "‏ أَنْفِقِي عَلَيْهِمْ، فَلَكِ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ ‏"‏‏.‏

ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے عبدہ نے ‘ ان سے ہشام نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے باپ نے ‘ ان سے زینب بنت ام سلمہ نے ‘ ان سے ام سلمہ نے ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا ‘ یا رسول اللہ! اگر میں ابوسلمہ ( اپنے پہلے خاوند ) کے بیٹوں پر خرچ کروں تو درست ہے یا نہیں۔ کیونکہ وہ میری بھی اولاد ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ان پر خرچ کر۔ تو جو کچھ بھی ان پر خرچ کرے گی اس کا ثواب تجھ کو ملے گا۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: The Chapters Regarding Zakat (Bk. 8, No. 62)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنِ الرَّبَابِ أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ‏ "‏ الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ وَهِيَ عَلَى ذِي الْقَرَابَةِ اثْنَتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ ‏"‏ ‏.‏

سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسکین و فقیر کو صدقہ دینا ( صرف ) صدقہ ہے، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دو چیز ہے، ایک صدقہ اور دوسری صلہ رحمی

— Maulana Abdul Hakeem Khan Akhtar Shahjahanpuri (Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Fouad Abd al-Baqi (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih Lighairihi); Zubair Ali Zai (Sahih)
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔