Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#112 / 500 • Sahih al-Bukhari • Sahih

Sahih al-Bukhari 2176 (Book 34, Hadith 126) — تجارت، لین دین اور رزقِ حلال

حضرت ابو سعید خدری (رضي الله عنه) • Sahih (Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
#112 • Sahih al-Bukhari 2176 (Book 34, Hadith 126)صحیح بخاریتجارت، لین دین اور رزقِ حلال
صحیح
کتاب اور حدیث نمبر: Sales and Trade (Book 34, Hadith 126)
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا عَمِّي، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، حَدَّثَهُ مِثْلَ، ذَلِكَ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَقِيَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَقَالَ يَا أَبَا سَعِيدٍ، مَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ فِي الصَّرْفِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَالْوَرِقُ بِالْوَرِقِ مِثْلاً بِمِثْلٍ ‏"‏‏.‏

ہم سے عبیداللہ بن سعد نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے چچا نے بیان کیا، کہا ہم سے زہری کے بھتیجے نے بیان کیا، ان سے ان کے چچا نے بیان کیا کہ مجھ سے سالم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے اسی طرح ایک حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے بیان کی ( جیسے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ یا عمر رضی اللہ عنہ سے گزری ) پھر ایک مرتبہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے پوچھا، اے ابوسعید! آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے یہ کون سی حدیث بیان کرتے ہیں؟ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حدیث بیع ��رف ( یعنی روپیہ اشرفیاں بدلنے یا تڑوانے ) سے متعلق ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سنا تھا کہ سونا سونے کے بدلے میں برابر برابر ہی بیچا جا سکتا ہے اور چاندی، چاندی کے بدلہ میں برابر برابر ہی بیچی جا سکتی ہے۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)تجارت، لین دین اور رزقِ حلال

مرکزی سبق اور پیغام

خریدنے اور بیچنے والے اگر سچ بولیں اور عیب واضح کر دیں تو ان کی تجارت میں برکت ڈال دی جاتی ہے، اور بہترین روزی ہاتھ کی محنت کی کمائی ہے۔

عملی زندگی میں اطلاق

حلال روزی تلاش کریں، کاروبار میں دھوکہ دہی سے بچیں، لین دین میں نرمی برتیں اور مزدور کا حق بروقت ادا کریں۔

اہم شرعی اصطلاحات

کسبِ حلال

شریعت کے مطابق پاکیزہ اور جائز طریقے سے کمایا گیا مال۔

سماحت (السماحة)

خرید و فروخت اور تقاضے میں نرمی اور فراخ دلی۔

غش و تدلیس

عیب چھپانا اور دھوکہ دینا جو اسلامی تجارت میں حرام ہے۔

علمی و فقہی پس منظر

فقہ المعاملات کی پوری عمارت انھی نبوی اصولوں یعنی باہمی رضامندی، شفافیت اور عدل و انصاف پر استوار ہے۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنه

أبو سعيد سعد بن مالك بن سنان الخدري الأنصاري

حضرت ابو سعید خدری (Abu Sa'id Sa'd ibn Malik al-Khudri)

انصار کے جلیل القدر فقیہ، مفتی اور کثرت سے حدیث روایت کرنے والے صحابہ میں شامل۔ آپ کے والد غزوہ احد میں شہید ہوئے اور آپ نے غزوہ خندق و بیعتِ رضوان سمیت متعدد غزوات میں شرکت کی۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sahih al-Bukhari (Sahih al-Bukhari 2176 (Book 34, Hadith 126))
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
Imam al-Bukhari: Sahih
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: Commercial Transactions (Kitab Al-Buyu) (Bk. 23, No. 23)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عُمَرَ، - رضى الله عنه - قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ ‏"‏ ‏.‏

عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونا چاندی کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو، گیہوں گیہوں کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو، اور کھجور کھجور کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو، اور جو جو کے بدلے بیچنا سود ہے مگر جب نقدا نقد ہو ( نقدا نقد ہونے کی صورت میں ان چیزوں میں سود نہیں ہے لیکن شرط یہ بھی ہے کہ برابر بھی ہوں ) ۱؎۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih Bukhari (2174) Sahih Muslim (1586))
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: The Chapters on Business Transactions (Bk. 12, No. 117)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ النَّصْرِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ‏ "‏ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ ‏"‏ ‏.‏

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کو سونے سے بیچنا سود ہے مگر نقدا نقد، اور گیہوں کو گیہوں سے اور جو کو جو سے بیچنا سود ہے مگر نقدا نقد، اور کھجور کا کھجور سے بیچنا سود ہے مگر نقدا نقد ۱؎۔

— Maulana Abdul Hakeem Khan Akhtar Shahjahanpuri (Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Fouad Abd al-Baqi (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih - Agreed Upon)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Sales and Trade (Bk. 34, No. 127)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لاَ تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ، وَلاَ تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلاَ تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ، وَلاَ تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلاَ تَبِيعُوا مِنْهَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ ‏"‏

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں نافع نے اور انہیں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، سونا سونے کے بدلے اس وقت تک نہ بیچو جب تک دونوں طرف سے برابر برابر نہ ہو، دونوں طرف سے کسی کمی یا زیادتی کو روا نہ رکھو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں اس وقت تک نہ بیچو جب تک دونوں طرف سے برابر برابر نہ ہو۔ دونوں طرف سے کسی کمی یا زیادتی کو روا نہ رکھو اور نہ ادھار کو نقد کے بدلے میں بیچو۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔