Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#464 / 500 • Sahih al-Bukhari • Sahih

Sahih al-Bukhari 6070 (Book 78, Hadith 100) — توبہ، استغفار اور عفو و درگزر

حضرت عبداللہ بن عمر (رضي الله عنهما) • Sahih (Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
#464 • Sahih al-Bukhari 6070 (Book 78, Hadith 100)صحیح بخاریتوبہ، استغفار اور عفو و درگزر
صحیح
صحابی راوی
حضرت عبداللہ بن عمر (رضي الله عنهما)

Narrated Safwan bin Muhriz

کتاب اور حدیث نمبر: Good Manners and Form (Al-Adab) (Book 78, Hadith 100)
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ فِي النَّجْوَى قَالَ ‏ "‏ يَدْنُو أَحَدُكُمْ مِنْ رَبِّهِ حَتَّى يَضَعَ كَنَفَهُ عَلَيْهِ فَيَقُولُ عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا‏.‏ فَيَقُولُ نَعَمْ‏.‏ وَيَقُولُ عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا‏.‏ فَيَقُولُ نَعَمْ‏.‏ فَيُقَرِّرُهُ ثُمَّ يَقُولُ إِنِّي سَتَرْتُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا، فَأَنَا أَغْفِرُهَا لَكَ الْيَوْمَ ‏"‏‏.‏

ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے صفوان بن محرز سے کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کانا پھوسی کے بارے میں کیا سنا ہے؟ ( یعنی سرگوشی کے بارے میں ) انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ( قیامت کے دن تم مسلمانوں ) میں سے ایک شخص ( جو گنہگار ہو گا ) اپنے پروردگار سے نزدیک ہو جائے گا۔ پروردگار اپنا بازو اس پر رکھ دے گا اور فرمائے گا تو نے ( فلاں دن دنیا میں ) یہ یہ برے کام کئے تھے، وہ عرض کرے گا۔ بیشک ( پروردگار مجھ سے خطائیں ہوئی ہیں پر تو غفور رحیم ہے ) غرض ( سارے گناہوں کا ) اس سے ( پہلے ) اقرار کرا لے گا پھر فرمائے گا دیکھ میں نے دنیا میں تیرے گناہ چھپائے رکھے تو آج میں ان گناہوں کو بخش دیتا ہوں۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)توبہ، استغفار اور عفو و درگزر

مرکزی سبق اور پیغام

اللہ اپنے بندے کی توبہ سے بے حد خوش ہوتا ہے، معاف کرنے سے بندے کی عزت ہی بڑھتی ہے اور توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔

عملی زندگی میں اطلاق

مایوس ہوئے بغیر فوراً سچی توبہ کریں، روزانہ کثرت سے استغفار پڑھیں اور دوسروں کی خطاؤں سے درگزر کریں۔

اہم شرعی اصطلاحات

توبہ نصوح

گناہ چھوڑنا، نادم ہونا اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرنا۔

استغفار (الاستغفار)

اللہ تعالیٰ سے بخشش اور مغفرت طلب کرنا۔

عفو (العفو)

بدلہ لینے کی قدرت کے باوجود معاف کر دینا۔

علمی و فقہی پس منظر

معصوم ہونے کے باوجود نبی کریم ﷺ کا روزانہ ستر یا سو مرتبہ استغفار فرمانا امت کی تعلیم اور درجات کی بلندی کے لیے ہے۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنهما

عبد الله بن عمر بن الخطاب العدوي القرشي

حضرت عبداللہ بن عمر ('Abdullah ibn 'Umar ibn al-Khattab)

امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے، جو اتباعِ سنت، تقویٰ، فتویٰ میں احتیاط اور کثرتِ روایتِ حدیث میں ضرب المثل تھے۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sahih al-Bukhari (Sahih al-Bukhari 6070 (Book 78, Hadith 100))
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
Imam al-Bukhari: Sahih
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: The Book of Repentance (Bk. 50, No. 12)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عِيَاضٌ، - وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفِهْرِيُّ - حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ أَبِي صِرْمَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ ‏ "‏ لَوْ أَنَّكُمْ لَمْ تَكُنْ لَكُمْ ذُنُوبٌ يَغْفِرُهَا اللَّهُ لَكُمْ لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ لَهُمْ ذُنُوبٌ يَغْفِرُهَا لَهُمْ ‏"‏ ‏.‏

محمد بن کعب قرظی نے ابوصرمہ سے ، انہوں نے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اگر تم ایسے ہوتے کہ تمہارے ( نامہ اعمال میں کچھ بھی ) گناہ نہ ہوتے جن کی اللہ تعالیٰ تمہارے لیے بخشش فرماتا تو وہ ایسی قوم کو ( اس دنیا میں ) لے آتا جن کے گناہ ہوتے اور وہ ان کے لیے ان ( گناہوں ) کی مغفرت فرماتا ۔

— Allama Waheed-uz-Zaman / Darussalam Urdu Edition

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Good Manners and Form (Al-Adab) (Bk. 78, No. 99)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏ "‏ كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلاَّ الْمُجَاهِرِينَ، وَإِنَّ مِنَ الْمَجَانَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ عَمَلاً، ثُمَّ يُصْبِحَ وَقَدْ سَتَرَهُ اللَّهُ، فَيَقُولَ يَا فُلاَنُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ وَيُصْبِحُ يَكْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ عَنْهُ ‏"‏‏.‏

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے، ان سے ان کے بھتیجے ابن شہاب نے، ان سے ابن شہاب (محمد بن مسلم) نے، ان سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری تمام امت کو معاف کیا جائے گا سوا گناہوں کو کھلم کھلا کرنے والوں کے اور گناہوں کو کھلم کھلا کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایک شخص رات کو کوئی ( گناہ کا ) کام کرے اور اس کے باوجود کہ اللہ نے اس کے گناہ کو چھپا دیا ہے مگر صبح ہونے پر وہ کہنے لگے کہ اے فلاں! میں نے کل رات فلاں فلاں برا کام کیا تھا۔ رات گزر گئی تھی اور اس کے رب نے اس کا گناہ چھپائے رکھا، لیکن جب صبح ہوئی تو وہ خود اللہ کے پردے کو کھولنے لگا۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: The Book Pertaining to the Remembrance of Allah, Supplication, Repentance and Seeking Forgiveness (Bk. 48, No. 53)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي، بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ الأَغَرَّ، وَكَانَ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُحَدِّثُ ابْنَ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ يَا أَيُّهَا النَّاسُ تُوبُوا إِلَى اللَّهِ فَإِنِّي أَتُوبُ فِي الْيَوْمِ إِلَيْهِ مِائَةَ مَرَّةٍ ‏"‏ ‏.‏

غندر نے شعبہ سے ، انہوں نے عمرہ بن مُرہ سے اور انہوں نے ابوبُردہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت اغر رضی اللہ عنہ سے سنا ۔ ۔ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے ۔ ۔ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " لوگو! اللہ کی طرف توبہ کیا کرو کیونکہ میں اللہ سے ۔ ۔ ایک دن میں ۔ ۔ سو بار توبہ کرتا ہوں ۔

— Allama Waheed-uz-Zaman / Darussalam Urdu Edition

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔