Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#88 / 500 • Sahih Muslim • Sahih

Sahih Muslim 3448 (Book 16, Hadith 51) — نکاح اور ازدواجی تعلقات

حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین (رضي الله عنه) • Sahih (Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
#88 • Sahih Muslim 3448 (Book 16, Hadith 51)صحیح مسلمنکاح اور ازدواجی تعلقات
صحیح
صحابی راوی
حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین (رضي الله عنه)

Uthman b. 'Affan reported that Allah's Messenger (ﷺ) had said

کتاب اور حدیث نمبر: The Book of Marriage (Book 16, Hadith 51)
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus)

وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الْخَطَّابِ، زِيَادُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ مَطَرٍ، وَيَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لاَ يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلاَ يُنْكَحُ وَلاَ يَخْطُبُ ‏"‏ ‏.‏

مطر اور یعلیٰ بن حکیم نے نافع سے ، انہوں نے نبیہ بن وہب سے ، انہوں نے ابان بن عثمان سے ، انہوں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص حالت احرام میں ہو ، وہ نہ نکاح کرے نہ نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے

— Allama Waheed-uz-Zaman / Darussalam Urdu Edition

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)نکاح اور ازدواجی تعلقات

مرکزی سبق اور پیغام

تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں سب سے اچھا ہو، اور نکاح میں دین و اخلاق کو ترجیح دینا کامیابی کی بنیاد ہے۔

عملی زندگی میں اطلاق

رشتے کے انتخاب میں دینداری اور اخلاق کو مقدم رکھیں اور ازدواجی زندگی میں نرمی، قدردانی اور درگزر سے کام لیں۔

اہم شرعی اصطلاحات

نکاح (النكاح)

عفت اور پاکیزہ خاندان کی تعمیر کے لیے مسنون معاہدہ۔

معاشرت بالمعروف

میاں بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی اور عزت کا برتاؤ۔

مودت و رحمت

ازدواجی زندگی میں محبت اور باہمی ہمدردی۔

علمی و فقہی پس منظر

سنتِ نبوی میں بہترین انسان کا معیار یہ قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنه

أمير المؤمنين عثمان بن عفان ذو النورين

حضرت عثمان بن عفان ذوالنورین ('Uthman ibn 'Affan Dhu an-Nurayn)

تیسرے خلیفہ راشد، ذوالنورین اور عشرہ مبشرہ میں شامل جلیل القدر صحابی۔ اپنی بے مثال حیا، سخاوت، جمعِ قرآن اور ’’خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ‘‘ جیسی عظیم احادیث کی روایت کے لیے معروف ہیں۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sahih Muslim (Sahih Muslim 3448 (Book 16, Hadith 51))
ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus)
Imam Muslim: Sahih
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: Revelation (Bk. 1, No. 1)

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ : " إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ

کو حمیدی نے یہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہم کو سفیان نے یہ حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے یہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ حدیث محمد بن ابراہیم تیمی سے حاصل ہوئی۔ انہوں نے اس حدیث کو علقمہ بن وقاص لیثی سے سنا، ان کا بیان ہے کہ میں نے مسجد نبوی میں منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زبان سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔ پس جس کی ہجرت ( ترک وطن ) دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض ہو۔ پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Wedlock, Marriage (Nikaah) (Bk. 67, No. 59)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّا قَدْ تَحَدَّثْنَا أَنَّكَ نَاكِحٌ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ أَعَلَى أُمِّ سَلَمَةَ لَوْ لَمْ أَنْكِحْ أُمَّ سَلَمَةَ مَا حَلَّتْ لِي، إِنَّ أَبَاهَا أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ ‏"‏‏.‏

ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی حبیب نے، ان سے عراک بن مالک نے اور انہیں زینب بنت ابی سلمہ نے خبر دی کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح کرنے والے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں اس سے اس کے باوجود نکاح کر سکتا ہوں کہ ( ان کی ماں ) ام سلمہ میرے نکاح میں پہلے ہی سے موجود ہے اور اگر میں ام سلمہ سے نکاح نہ کئے ہوتا جب بھی وہ درہ میرے لیے حلال نہیں تھی۔ کیونکہ اس کے والد ( ابوسلمہ رضی اللہ عنہ ) میرے رضاعی بھائی تھے۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Divorce (Bk. 68, No. 67)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ، أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهَا سُبَيْعَةُ كَانَتْ تَحْتَ زَوْجِهَا، تُوُفِّيَ عَنْهَا وَهْىَ حُبْلَى، فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ، فَقَالَ وَاللَّهِ مَا يَصْلُحُ أَنْ تَنْكِحِيهِ حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الأَجَلَيْنِ‏.‏ فَمَكُثَتْ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ لَيَالٍ ثُمَّ جَاءَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏ "‏ انْكِحِي ‏"‏‏.‏

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے جعفر بن ربیعہ نے، ان سے عبدالرحمٰن بن ہرمز نے، کہا کہ مجھے خبر دی ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے کہ زینب ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی والدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے خبر دی کہ ایک خاتون جو اسلام لائی تھیں اور جن کا نام سبیعہ تھا، اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھیں، شوہر کا جب انتقال ہوا تو وہ حاملہ تھیں۔ ابوسنان بن بعکک رضی اللہ عنہ نے ان کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا لیکن انہوں نے نکاح کرنے سے انکار کیا۔ ابوالسنابل نے کہا کہ اللہ کی قسم! جب تک عدت کی دو مدتوں میں سے لمبی نہ گزار لوں گی، تمہارے لیے اس سے ( جس سے نکاح وہ کرنا چاہتی تھیں ) نکاح کرنا صحیح نہیں ہو گا۔ پھر وہ ( وضع حمل کے بعد ) تقریباً دس دن تک رکی رہیں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب نکاح کر لو۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔