Islam Tools Logo
Islam Tools - Islamic Digital Companion
#207 / 500 • Sunan an-Nasa'i • Sahih

Sunan an-Nasa'i 311 (Book 1, Hadith 312) — حسنِ اخلاق اور اسلامی آداب

حضرت عبداللہ بن عباس (رضي الله عنهما) • Sahih (Abu Ghuddah (Sahih); Al-Albani (Sahih); Zubair Ali Zai (Hasan))

واپس حدیث لائبریری
حدیث کے ترجمے کی زبان:
#207 • Sunan an-Nasa'i 311 (Book 1, Hadith 312)سنن نسائیحسنِ اخلاق اور اسلامی آداب
صحیح
صحابی راوی
حضرت عبداللہ بن عباس (رضي الله عنهما)

It was narrated from 'Umair the freed slave of Ibn 'Abbas that he heard him say

کتاب اور حدیث نمبر: The Book of Purification (Book 1, Hadith 312)
ماخذِ حکم و تحقیق: Abu Ghuddah (Sahih); Al-Albani (Sahih); Zubair Ali Zai (Hasan)

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ، مَوْلَى مَيْمُونَةَ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ فَقَالَ أَبُو جُهَيْمٍ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ نَحْوِ بِئْرِ الْجَمَلِ وَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ ‏.‏

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں اور ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ عبداللہ بن یسار دونوں آئے یہاں تک کہ ابوجہیم بن حارث بن صمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو وہ کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئر جمل کی طرف سے آئے، تو آپ سے ایک آدمی ملا، اور اس نے آپ کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ دیوار کے پاس آئے، اور آپ نے اپنے چہرہ اور دونوں ہاتھ پر مسح کیا، پھر اس کے سلام کا جواب دیا۔

— Allama Waheed-uz-Zaman (Sunan an-Nasa'i Urdu Edition)

آڈیو پالیسی: کلامِ نبوی ﷺ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر مصنوعی یا مشینی آواز (TTS) کا استعمال ممنوع رکھا گیا ہے۔
علمی و تربیتی خلاصہ (متنِ حدیث سے الگ ادارتی نوٹ)حسنِ اخلاق اور اسلامی آداب

مرکزی سبق اور پیغام

قیامت کے دن مومن کے میزان میں حسنِ اخلاق سے بڑھ کر کوئی چیز وزنی نہیں ہو گی اور نبی ﷺ کے سب سے قریب وہ ہو گا جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔

عملی زندگی میں اطلاق

زبان سے اچھی بات کہیں یا خاموش رہیں، غصے کو پی جائیں، خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور حیا و تواضع اختیار کریں۔

اہم شرعی اصطلاحات

حسنِ اخلاق

خندہ پیشانی، بھلائی عام کرنا اور لوگوں کو تکلیف نہ پہنچانا۔

حیا (الحياء)

وہ پاکیزہ صفت جو انسان کو برائی اور نازیبا کاموں سے روکتی ہے۔

حلم (الحلم)

غصے کے وقت بردباری اور نفس پر قابو رکھنا۔

علمی و فقہی پس منظر

علمائے سلف نے حسنِ اخلاق کی جامع تعریف یہ کی ہے کہ انسان خندہ پیشانی سے ملے، بھلائی کرے اور کسی کو ایذا نہ دے۔

علمی وضاحت: یہ لائبریری اسلامی تعلیم و مطالعہ کے لیے ہے؛ پیچیدہ فقہی مسائل میں مستند علمائے کرام سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

جلیل القدر صحابی و راویِ حدیثرضي الله عنهما

عبد الله بن عباس بن عبد المطلب الهاشمي

حضرت عبداللہ بن عباس ('Abdullah ibn 'Abbas)

نبی کریم ﷺ کے چچا زاد بھائی، جنہیں ’’حبر الامۃ‘‘ اور ’’ترجمان القرآن‘‘ کا لقب ملا۔ رسول اللہ ﷺ نے آپ کے لیے دین کی سمجھ اور علمِ تاویل کی خصوصی دعا فرمائی۔

سند، ماخذ اور تحقیقی ریکارڈ

APPROVED_FOR_PUBLICATION
ماخذ کتاب: Sunan an-Nasa'i (Sunan an-Nasa'i 311 (Book 1, Hadith 312))
ماخذِ حکم و تحقیق: Abu Ghuddah (Sahih); Al-Albani (Sahih); Zubair Ali Zai (Hasan)
Abu Ghuddah: SahihAl-Albani: SahihZubair Ali Zai: Hasan
SOURCE_IDENTIFIEDARABIC_TEXT_VERIFIEDREFERENCE_VERIFIEDNARRATOR_VERIFIEDAUTHENTICITY_VERIFIEDTRANSLATION_VERIFIEDCOPYRIGHT_VERIFIEDEDITORIAL_REVIEWEDAPPROVED_FOR_PUBLICATION

متعلقہ قرآنی آیات

متعلقہ احادیثِ مبارکہ

کتاب اور حدیث نمبر: Good Manners and Form (Al-Adab) (Bk. 78, No. 145)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى رَجُلٍ وَهْوَ يُعَاتَبُ فِي الْحَيَاءِ يَقُولُ إِنَّكَ لَتَسْتَحْيِي‏.‏ حَتَّى كَأَنَّهُ يَقُولُ قَدْ أَضَرَّ بِكَ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الإِيمَانِ ‏"‏‏.‏

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابوسلمہ نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے سالم نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص پر سے ہوا جو اپنے بھائی پر حیاء کی وجہ سے ناراض ہو رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ تم بہت شرماتے ہو، گویا وہ کہہ رہا تھا کہ تم اس کی وجہ سے اپنا نقصان کر لیتے ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو کہ حیاء ایمان میں سے ہے۔

— Maulana Muhammad Dawood Raz (Darussalam / Classical Urdu Edition)

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muhammad ibn Isma'il al-Bukhari (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship (Bk. 45, No. 35)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَنَافَسُوا وَلاَ تَحَاسَدُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا ‏"‏ ‏.‏

اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ��سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بدگمانی سے دور رہو کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے ، دوسروں کے ظاہری عیب تلاش کرو نہ دوسروں کے باطنی عیب ڈھونڈو ، مال و دولت میں ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہ کرو ، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو ، آپس میں بغض نہ رکھو ، ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو ، اور اللہ کے ایسے بندے بن کر رہو جو آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔

— Allama Waheed-uz-Zaman / Darussalam Urdu Edition

ماخذِ حکم و تحقیق: Imam Muslim ibn al-Hajjaj (Ijma' / Scholarly Consensus)
مکمل حوالہ اور تشریح
کتاب اور حدیث نمبر: Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr (Bk. 8, No. 117)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَيَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالُوا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ أَبُو حَزْرَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ لاَ تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أَوْلاَدِكُمْ وَلاَ تَدْعُوا عَلَى خَدَمِكُمْ وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أَمْوَالِكُمْ لاَ تُوَافِقُوا مِنَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى سَاعَةَ نَيْلٍ فِيهَا عَطَاءٌ فَيَسْتَجِيبَ لَكُمْ ‏"‏ ‏.‏ قَالَ أَبُو دَاوُدَ هَذَا الْحَدِيثُ مُتَّصِلُ الإِسْنَادِ فَإِنَّ عُبَادَةَ بْنَ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ لَقِيَ جَابِرًا ‏.‏

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نہ اپنے لیے بد دعا کرو اور نہ اپنی اولاد کے لیے، نہ اپنے خادموں کے لیے اور نہ ہی اپنے اموال کے لیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گھڑی ایسی ہو جس میں دعا قبول ہوتی ہو اور اللہ تمہاری بد دعا قبول کر لے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث متصل ہے کیونکہ عبادہ بن ولید کی ملاقات جابر بن عبداللہ سے ہے۔

— Maulana Waheed-uz-Zaman / Darussalam Sunan Abi Dawud Urdu

ماخذِ حکم و تحقیق: Al-Albani (Sahih); Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid (Sahih); Shuaib Al Arnaut (Sahih); Zubair Ali Zai (Sahih)
مکمل حوالہ اور تشریح
متعلقہ اسلامی ٹولز اور وسائل

متعلقہ اسلامی ٹولز اور تعلیمی گائیڈز دریافت کریں

اپنی روزمرہ عبادات، قرآنی مطالعہ اور خاندانی تربیت کو ان مربوط اسلامی ٹولز کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔ مکمل علمی و عملی فائدے کے لیے اس صفحے کے ساتھ قرآن مجید (عثمانی مصحف، ترجمہ اور تلاوت), روزمرہ کی مسنون دعائیں اور اسماء الحسنیٰ (اللہ کے 99 نام) کا بھی استعمال کریں۔